پاکستان کو چین سے 50 کروڑ ڈالر موصول، بقایا 80 کروڑ ڈالر جلد موصول ہوں گے: ڈار

پاکستان کو چین سے 50 کروڑ ڈالر موصول، بقایا 80 کروڑ ڈالر جلد موصول ہوں گے: ڈار

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر جمعہ کو موصول ہوچکے ہیں،  بقایا 80 کروڑ ڈالر دو قسطوں میں جلد موصول ہوں گے۔

اسحاق ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چین کے آئی سی بی سی بینک سے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کے رول اوور کی منظوری ہوچکی۔ یہ قرض پاکستان نے چین کو ادا کر دیا تھا، اس سہولت کے تحت پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر جمعہ کو موصول ہوچکے ہیں،  بقایا 80 کروڑ ڈالر دو قسطوں میں جلد موصول ہوں گے۔

295186d46e3bcf0809bd7c19b41b8081

 ڈار کے مطابق اس سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگا۔