عثمان بزادر نیب سوالوں کا جواب نہ دے سکے، بیرون ملک اربوں کی جائیداد کا انکشاف 

عثمان بزادر نیب سوالوں کا جواب نہ دے سکے، بیرون ملک اربوں کی جائیداد کا انکشاف 

لاہور : نیب تحقیقات کے دوران عثمان بزدار کے اثاثوں کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں ۔ سادہ شخصیت اور گاؤں میں بجلی کے بغیر رہنے والے عثمان بزدار بیرون ممالک جائیدار اور اربوں کے اثاثے کے مالک ہیں۔ 

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ  عثمان بزدار کیخلاف نیب لاہور کو 10 روب کے اثاثے کرپشن کے زریعے بنانے کی شکایت موصول ہوئی ۔ نیب نے سوال کیا کہ  کیا سپین میں بھی آپ نے جائیدادیں بنائی ہیں ۔ عثمان بزدار نے جواب دیا الیکشن کمیشن کے روبرو تمام ریکارڈ جمع کروایا ہوا ہے، دیکھ لیں ۔ 

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ  عثمان بزدار نیب تفتیشی ٹیم کی سوالوں پر تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔  عثمان بزدار دوران سوالات  کہتے رہے معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے ۔  عثمان بزدار نے متعدد سوالوں ہر لاعلمی کا اظہار کیا بعض پر قانونی مشاورت کے لیے وقت مانگا ۔ 

غیر تسلی بخش جوابات پر نیب عثمان بزدار کو آئندہ ہفتے پھر طلب کیے جانے پر غور کر رہا ہے۔  نیب کی کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم نے عثمان بزدار کو 20 صفحات پر مشتمل سوالنامہ تھمایا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں