"پرانے آرمی چیف کا کورٹ مارشل،نئے سے ملنا چاہتاہوں،میری دو نمبری دیکھ کیا چاہتا ہوں"

سورس: File

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی کل کی صحافیوں سے بات چیت پر شاعرانہ انداز میں دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔ 

خواجہ آصف نے ٹویٹ کیا کہ پرانے آرمی  چیف کا کورٹ مارشل چاہتا ھوں۔۔ اور نئے آرمی چیف سے ملنا چاہتا ہوں ۔میری دو نمبری دیکھ میں کیا چاہتا ہوں۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے کہا تھا کہ روس کے خلاف تقریر کرنے پر جنرل باجوہ کا کورٹ مارشل ہونا چاہیے جبکہ جنرل عاصم منیر سے ملنا چاہتا ہوں لیکن وہ مجھ سے نہیں مل رہے ایسا لگتا ہے کہ وہ مجھے اپنا دشمن سمجھتے ہیں۔