عام انتخابات کی تیاریاں تیز، ججز کو آر اوز نہ بنانے کا فیصلہ 

عام انتخابات کی تیاریاں تیز، ججز کو آر اوز نہ بنانے کا فیصلہ 
سورس: File

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول کی تیاری شروع کر دی ۔الیکشن کمیشن کا سوموار یا منگل کے روز شیڈول جاری کرنے کا قوی امکان ہے۔ 

 ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز اور آر اوز عدلیہ سے نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔  پنجاب کے انتخابات کے لیے رجسٹرار ہائیکورٹ کو مزید خط نہیں لکھا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر سے ڈی آر اوز اور آر اوز کی فہرست مانگ لی ۔ صوبائی الیکشن کمشنر آج فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوائے گا ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آئندہ ہفتے افسران کی ٹریننگ کا آغاز کرے گا ۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی انتخابات کے اخراجات کا تخمینہ لگا لیا ۔دونوں صوبوں میں 35 ارب سے زائد کے اخراجات آنے کا تخمینہ لگایا گیا ۔ الیکشن کمیشن آئندہ ہفتے وزارت خزانہ کو خط  لکھے گا۔ 

الیکشن کمیشن وزارت خزانہ کو فوری فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کرے گا۔ وزارت خزانہ کو 25 ارب روپے جاری کرنے کے احکامات جاری کرے گا ۔ الیکشن کمیشن کا انتخابات میں سیکیورٹی فورسز کی تعیناتی کے لیے وزارت داخلہ کو  بھی خط لکھے گا۔ 

مصنف کے بارے میں