رواں سال حج 12 لاکھ کا ہوگا، سمندر پار پاکستانیوں اور ان کے رشتہ داروں کیلئے 50 فیصد کوٹہ مقرر 

رواں سال حج 12 لاکھ کا ہوگا، سمندر پار پاکستانیوں اور ان کے رشتہ داروں کیلئے 50 فیصد کوٹہ مقرر 
سورس: File

اسلام آباد: ڈالر کی قیمت بڑھنے سے حج اخراجات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ۔ رواں سال حج  12 لاکھ روپے کا ہوگا۔ سپانسر شپ حج سکیم کو ٹہ 50 فیصد مقرر کرنے کا اصولی فیصلہ کیا جا چکا ہے۔ 

وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں  حج پالیسی، سپانسر شپ سکیم، سعودیہ میں رقوم کی ادائیگی اور فاٹا  اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا یگا ۔ وزیر خزانہ نے مشکل معاشی صورتحال کے باوجود حجاج کیلئے زرمبادلہ کے انتظام کا عندیہ دے دیا ۔ 

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سابق حکومت کے آئی ایم ایف سے معاہدات کے باعث ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں ۔اللہ کے مہمانوں کی آسانی اور سہولت کیلئے حکومت ہر ممکن اقدام کرے گی۔وزیر خزانہ نے حج انتظامات کیلئے وزارت مذہبی امور کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروا دی ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ حج سپانسر شپ سکیم صرف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں یا انکے عزیز و اقارب کیلئے ہے۔بیرون ملک سے مخصوص اکاؤنٹ میں غیر ملکی زرمبادلہ بھجوانے والے پاکستانی اس سکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔سپانسر شپ سکیم میں شمولیت کیلئے پاکستانی پاسپورٹ لازم ہو گا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپانسر شپ حج سکیم کا کوٹہ 50 فیصد  مقرر کرنے کا اصولی فیصلہ کیا جا چکا ہے۔ دیگر 50 فیصد حج کوٹہ سرکاری اور نجی حج سکیم کیلئے مختص کیا  جانے کا اصولی فیصلہ ۔ریگولر حج سکیم کے تحت پاکستانی نامزد بینکوں میں حسب سابق حج درخواستیں جمع ہونگی ۔موجودہ ڈالر ریٹ کے حساب سے حج اخراجات کا تخمینہ 11 سے 12 لاکھ روپے کے درمیان  ہے۔ کابینہ سے منظوری ملتے ہی وزیر مذہبی امور حج درخواستوں کی وصولی کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ 

مصنف کے بارے میں