ملک میں بجلی کی پیداوار 14 ہزار 682 میگا واٹ ہے،وزارت پانی و بجلی

ملک میں بجلی کی پیداوار 14 ہزار 682 میگا واٹ ہے،وزارت پانی و بجلی

اسلام آباد: وزارت پانی و بجلی نے کہاہے کہ ملک میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی ہے۔

رات آٹھ بجے تک ملک میں بجلی کی پیداوار طلب کی صورتحال کے بارے میں وزارت پانی و بجلی کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کی پیداوار 14 ہزار 682 میگا واٹ ہے جبکہ ملک بھر میں بجلی کی طلب 17 ہزار 476 میگا واٹ ہے اس طرح بجلی کا شاٹ فال دو ہزار 794 میگاواٹ ہے ملک میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی۔