دُنیا بھر میں واٹس ایپ کی سروس بحال

دُنیا بھر میں واٹس ایپ کی سروس بحال

لاہور : دُنیا بھر میں واٹس ایپ میسجنگ سروس منقطع ہونے کے بعد بحال ہو گئی ہے۔ تقریبا ڈیڑھ گھنٹے سے زائد دُنیا بھر میں واٹس ایپ کی سروس تعطل کا شکار ہو گئی تھی جس کی وجہ سے صارفین کسی بھی قسم کا پیغام، ویڈیو اور واٹس ایپ کرنے سے قاصر تھے۔

اطلاعات کے مطابق دُنیا بھر میں مختلف ملکوں میں واٹس ایپ کی سروس دوبارہ بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔ واٹس ایپ کی سروس میں تعطل کیوں آیاَ؟ انتظامیہ کی طرف سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔