متحدہ عرب امارات میں ملازمت کر نے کے دوران یہ چھ کام ہرگزنہ کریں

 متحدہ عرب امارات میں ملازمت کر نے کے دوران یہ چھ کام ہرگزنہ کریں

 دبئی:یواے ای غیرملکیوں کو ملازمت کے لئے ایک اچھامقام مہیا کرتا ہے ۔تاہم یہاں ملازمت ڈھونڈنا قدرے مشکل کام ہے ۔ اگر کسی شخص کو یہا ں ملازمت مل جائے تو اسے چاہیے کہ کبھی اس کو ہاتھ سے جانے نہ دے ۔ خلیج ٹائمز کی تفصیلات کے مطابق اگر آپ یواے ای میں ملازمت پیشہ شخص ہیں تو آپ کو یہ چھ کام ہرگز نہیں کرنے چاہیں ۔ 
1 ۔اپنے ساتھ کام کرنے والے ساتھیوں کا کبھی مذاق نہ اڑائیں 
امارات ایک ایسی جگہ ہے جہاں کثیر اثقافت افراد آباد ہیں ، یہاں ایک دوسرے کی عادات و اطوار کو سمجھنا قدرے مشکل ہے۔ لہٰذا اپنے ساتھی ملازمین کا مذاق اڑانا آپ کو قدرے مہنگا پڑسکتاہے۔اسی لئے ایک دوسرے کی ثقافت کو سمجھتے ہوئے قدرے تحمل اور بردباری سے کام لیں۔ 

 2 ۔ سوشل میڈیا پر متنازعہ پوسٹ کرنے سے گریز کریں

کبھی بھی سوشل میڈیا پر متنازعہ پوسٹ شیئر نہ کریں خصوصاً ایسی پوسٹ جس میں کسی کی دل آزاری ہویا کسی کے مذہبی جذبات مجروح ہوں ۔ ساتھ ہی ساتھ متنازعہ سیاسی و بین الاقوامی امور پر بات چیت سے گریز کریں ۔
3 ۔ آفس سے زیادہ چھٹیاں کرنے سے گریز کریں
سال 2017ء لمبے ویک اینڈز کا سال ہے ، اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ آپ اپنے آفس سے غائب رہیں ۔ 

اس بات کا خصوصی خیال رکھیں کہ جب آپ آفس سے غیر حاضر ہوتے ہیں تو آپ کے ساتھیوں پر کام کا بہت سا غلبہ آجاتا ہے۔
4 ۔اپنے غصے پر قابو رکھیں
اس میں کوئی شک نہیں کہ متحدہ عرب امارات ایک ایسی جگہ ہے جہاں پر ملازمت کے مقام پر کام کا بے حد پریشر ہوتا ہے۔ تاہم اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ آپ اپنے ساتھی ملازمین پر چیخیں ،ان سے بدزبانی کریں اوردوسرے کے ساتھ بد زبان درازی کرکے اپنے اوپر آیا ہوا دباؤ ختم کریں۔ 

یادرکھیں اگر آپ کا غصہ یوں ہی برقرار رہا تو آپ ایک دن آپ کا کیرئیر ختم ہوجائیگا۔ اگر آپ جذباتی مسائل یا بیماری کا شکار ہیں تو خصوصی دوائیوں کا استعمال کریں۔
5 ۔سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک ہونا بھی آپ کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے
آج کل تقریباً سب ہی دفاتر نے فیس بک اور وٹس ایپ پر گروپ بنا رکھے ہیں ۔ جہاں پر لوگ اپنے مسائل کے متعلق سوالات پوچھتے ہیں اور ان کے جوابات دیے جاتے ہیں ۔ 

اگر آپ ان افراد میں سے ہیں جو سوشل میڈیا پر سوالا ت کا فوراً جواب دیتے ہیں تو بات یاد رکھیں کہ یہ عمل آپ کو ایک متحرک فرد ثابت کرسکتا ہے مگر آپ کے مالک کو اس بات کا احساس دلا سکتا ہے کہ آپ کام کم کرتے ہیں اور سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال کرسکتے ہیں۔
6 ۔ کبھی یہ نہ کہیں کہ’’ یہ میرا کام نہیں‘‘
یقینی طور پر آپ کو ملازمت پر کسی خاص مقصد کے تحت ہائیر کیا جاتا ہے تاہم اس بات کو ذہن نشین کرلیں کہ آپ کو بیک وقت دو یا اس سے زیادہ کام دیے جاسکتے ہیں۔ جب آپ کو کام دیا جائے تواس پر ہمیشہ پر ہاں کہیں اور اضافی ذمہ داریوں کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں کیونکہ انکا ر کرنا آپ کی ملازمت کے لئے قدرے خطرناک ہے۔