بارباڈوس ٹیسٹ کے چوتھے دن کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے 9 وکٹوں پر 261 رنز بنالئے

بارباڈوس : برج ٹاؤن ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا ہے گاشتہ روز  پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چوتھے دن کا کھیل ختم تو ویسٹ انڈیز نے9 وکٹوں کے نقصان پر 264رنز بنا لیے اور پاکستان کے خلاف 183رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شائی ہوپ نے سب سے زیادہ 90رنز اسکور کیے، جبکہ کریگ بریتھ ویٹ43، کائرن پاول6، شمرون ہیٹمائر 22، روسٹن چیز23، وشوؤل سنگھ 32، شین ڈاؤرچ 2، جیسن ہولڈر ایک رن اور الزاری جوزف 7رنز بنا کر چل دیئے۔

قومی ٹیم کے بولرز کی جانب سے یاسر شاہ نے6 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد عباس2 اور عامر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ہے۔