کشمیریوں کیلئے احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ، سیاسی ماہرین

کشمیریوں کیلئے احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ، سیاسی ماہرین

سری نگر :کشمیری کے بحران پرسیاسی مبصرین نے واضح کر دیا کہ بھارت کشمیر میں کسی قسم کے مذاکرات کا ارادہ نہیں رکھتا اسی لیے اب کشمیری ہر طرح کی جدوجہد کا راستہ اپنا رہے ہیں
وہ سیاسی مبصرین جو پہلے کشمیریوں کو مذکرات کا مشورہ دیتے نہیں تھکتے تھے، اب وہی بھارت کی ہٹ دھرمی کا ذکر رہے ہیں۔کشمیریوں کی پرامن جدوجہد کو قبول نا کرکے بھارت نے ہی کشمیریوں کو مسلح جدوجہد کا راستہ دیکھایا۔حریت رہنما یاسین ملک نے کہا بھارت میں ایک فاشسٹ حکومت ہے۔
کشمیری طلبہ اور طالبات نے بھی بھارت کی سامراجی سوچ کو کھلے عام چیلنج کر دیا ہے ۔کشمیری نوجوان خواتین اور بچے اپنے وطن کی آزادی کے لیے بھارت کے سامنے سینہ تان کے کھڑے ہو گئے ہیں۔اب اس احتجاج میں کالج کی طالبات بھی شامل ہو چکی ہیں کندھوں پر بستے لٹکائے ہاتھوں میں پتھر اُٹھائے یہ لڑکیاں بھارت سرکار کو کھلے عام چیلنج دے رہی ہیں