آئی سی سی کی نئی موبائل ایپ متعارف،کرکٹ دیوانے چیمپئنزٹرافی کی معلومات حاصل کر پائیں گے

آئی سی سی کی نئی موبائل ایپ متعارف،کرکٹ دیوانے چیمپئنزٹرافی کی معلومات حاصل کر پائیں گے

دبئی: آئی سی سی نے نئی موبائل ایپ متعارف کردی۔ جس کے ذریعے کرکٹ دیوانے چیمپئنزٹرافی کی معلومات حاصل کر پائیں گے ۔چیمپئنزٹرافی کے قریب آتے ہی  آئی سی سی نے نئی موبائل ایپ متعارف کروا دی ۔

نئی ایپ کی بدولت شائقین جون میں شیڈول چیمپئنزٹرافی کی زیادہ بہتر معلومات حاصل کرپائیں گے،جبکہ نئی ایپ رواں برس ہونے والے ویمنز ورلڈ کپ کا بھی احاطہ کرے گی۔ایپ کی مدد سے سال بھر میں جہاں جہاں پر بھی کرکٹ سرگرمیاں ہوں گی ،ان کے بارے میں بھی شائقین کو اپ ڈیٹ رکھنے کے ساتھ مختلف تجزیے اور ہائی کوالٹی ویڈیوز بھی فراہم کی جائیں گی۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ایونٹ انگلینڈ اینڈ ویلز میں کھیلا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں