نیشنل فلم ایوارڈ سونم کپور اور اکشے کپور کے نام

نیشنل فلم ایوارڈ سونم کپور اور اکشے کپور کے نام

نئی دہلی:بالی ووڈ انڈسٹری کا سب سے بڑا ایوارڈ نیشنل فلم ایوارڈ کو تصور کیا جاتا ہے اور بہترین اداکاری کے حامل اداکاروں کو اس ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے ۔حال ہی میں منعقد ہوئے نیشل ایوارڈز کی تقریب میں سونم کپور اور اکشے کمار کو نیشنل ایوارڈز سے نوازا گیا۔ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی جس میں بھارتی صدر پرناب مکھر جی نے اعلان کئے گئے فنکاروں کو مختلف کیٹیگریز میں انعامات سے نوازا،اکشے کمار کو فلم رستم میں مرکزی کردار ادا کرنے پر ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ سونم کپور کو نیرجا میں بہترین اداکاری پر ایوارڈ دیا گیا۔

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کے لیے فلم نیر جا میں بہتر کردار پر نیشنل فلم کے خصوصی ایوارڈ کا اعلان کیا گیا تھا جس پر سونم کپور کا کہنا تھا کہ اس اعزازسے ان کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے وہ مزید اچھی کہانی پر مبنی فلم میں کام کریں گی،ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایوارڈ کا احساس بہت اچھا ہے ایمانداری کی بات ہے انہیں اس کی امید نہیں تھی،سونم نے نئی دہلی میں ایوارڈ وصول کیا۔