خواتین مسافروں پر تشدد کا کیس، سپریم کورٹ نے انکوائری رپورٹ طلب کر لی

خواتین مسافروں پر تشدد کا کیس، سپریم کورٹ نے انکوائری رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں اسلام آباد ائیرپورٹ پر خواتین سے بد سلوکی سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سمات ہوئی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ واقعے میں تین خواتین اہلکاروں کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے جبکہ ایف آئی اے اہلکار غزالہ شاہین کو برطرف کر دیا گیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ خواتین پر تشدد قابل افسوس واقعہ ہے اور مستقبل میں ایسے واقعات کا تدارک ہونا چاہیے۔

ان کا اپنے ریمارکس میں یہ بھی کہنا تھا ایسا نہ ہو کہ برطرف خاتون سورسز ٹریبونل کے ذریعے دوبارہ بحال ہو جائے کیس میں پیش رفت پر نظر رکھنا چاہتے ہیں۔ سماعت تین ہفتوں تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

واضح رہے گزشتہ دنوں راولپنڈی ائیر پورٹ پر ایف آئی اے اہلکار غزالہ شاہین نے ناروے جانے والی ماں اور بیٹیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ہنگامہ برپا ہو گیا تھا اور اس حوالے سے ایف آئی اے نے تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دی تھی۔ تاہم سپریم کورٹ نے اس واقعے پر سو موٹو ایکشن لیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں