انسٹاگرام انٹرنیٹ کے بغیر بھی با آسانی کام کرے گی 

انسٹاگرام انٹرنیٹ کے بغیر بھی با آسانی کام کرے گی 

نیویارک: اینڈروئیڈ پر انسٹاگرام کے لیے آف لائن سپورٹ متعارف کرا دی ہے۔یعنی اب صارفین انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر بھی براؤزنگ اور پوسٹ کر سکیں گے۔

اس فیچر کے کام کرنے کا طریقہ کار کچھ اس طرح ہے کہ وائی فائی سے کنکٹ ہوتے ہوئے ایپلی کیشن پوسٹوں کو موبائل پر ڈاؤن لوڈ کر لے گی۔ صارفین آف لائن رہتے ہوئے پوسٹ پر کمنٹ بھی کر سکیں گے اور اسے لائک بھی کر سکیں گے۔ 

صارفین آف لائن رہتےہوئے پوسٹ بھی کر سکیں گے، اس کے بعد موبائل جیسے ہی انٹرنیٹ سے کنکٹ ہوگا، صارفین کے ایکشن سرور پر بھی مکمل ہو جائیں گے۔
اس فیچر سے صارفین پہلے دیکھے ہوئے پروفائل بھی دیکھ سکیں گے اور ایکسپلورر ٹیب کی پوسٹ بھی دیکھ سکیں گے۔انسٹاگرام کا یہ فیچر ایسے صارفین کے لیے بہترین ہے، جن کا انٹرنیٹ کنکشن کافی سست ہے یا وہ سفر میں رہتے ہیں۔