دانتوں سے چھ بھاری اینٹیں اٹھانے والے پاکستانی نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

دانتوں سے چھ بھاری اینٹیں اٹھانے والے پاکستانی نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد: دنیا میں ایسے بھی افراد ہیں جنہوں نے دنیا بھر کے افراد کو اپنے کارناموں سے ورطہ حیرت میں ڈال دیا ۔ ان افراد میں ہر ملک کے افراد شامل ہو تے ہیں ۔

خبر یہ ہے کہ پاکستانی لڑکے نے اپنے دانتوں سے چھ بھاری بھرکم اینٹیں اٹھا کر دنیا کو حیرت کے سمندر میں ڈبو دیا ہے ۔21سالہ پاکستانی لڑکے سید طاہر کا یہ کارنامہ انٹرینٹ پر وائرل ہو چکا ہے ۔ پنجاب سے تعلق رکھنے والے سید طاہر محنت مزدوری کرتاہے ۔
اس نے سکول سے نکالے جانے کے بعد گھر والوں کے لیے روزی روٹی کمانے کے لیے مزدری شرو ع کر دی۔ سید طاہر ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہے ۔

اس کا کہناہے کہ ” تقریباََ دو سال پہلے میں دانتوں سے ایک اینٹ اُٹھائی تھی مگر آہستہ آہستہ دو تین اور چھ تک ہنچ چکا ہوں ، مستقبل میں اس سے بھی زیادہ وزن اٹھانے کی کوشش کروں گا“۔