تہران: ایرانی میڈیا کے مطابق صوبہ گلستان میں کوئلے کی کان میں اچانک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کان میں کام کرنے والے 35 مزدور موقع پر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال میں منتقل کر دیا ہے۔

ایرانی ایمر جنسی سینٹر کے سربراہ کے مطابق کان کے ایک حصے میں 40 کے قریب مزدور پھنسے ہوئے ہیں جبکہ دوسرے حصے میں بھی لگ بھگ 30 سے 40 مزدوروں کی موجود ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ان مزدروں کو نکالنے کیلئے امدادی کام جاری ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق صوبہ گلستان کے گورنر جنرل بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور امدادی کاموں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ انتظامیہ نے سانحے کے بعد صوبے بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں