'کرپٹ وزیراعظم کیخلاف تحریک کامیاب ہوئی تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی'

'کرپٹ وزیراعظم کیخلاف تحریک کامیاب ہوئی تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی'

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان اس وقت نازک موڑ پر کھڑا ہے کرپٹ وزیر اعظم کیخلاف تحریک کامیاب ہوئی تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔ 7 مئی کو سیالکوٹ جلسے کے حوالے سے جاری ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ جناح اسٹیڈیم میں تاریخی جلسہ کریں گے۔ عمران خان نے سیالکوٹ کے جلسے میں شرکت کے لئے لوگوں کو دعوت بھی دی۔

واضح رہے تحریک انصاف نے گو نواز گو تحریک میں تیزی لانے کیلئے گزشتہ دنوں جلسوں کا شیڈول بھی جاری کیا تھا۔ شیڈول کے مطابق 5 مئی کو نوشہرہ، 7 مئی کو سیالکوٹ میں جلسہ ہو گا جبکہ 12 مئی کو سرگودھا اور 14 مئی کو ایبٹ آباد میں بھی کپتان کھلاڑیوں کا لہو گرمائیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں