بالی ووڈ کے بارے میں ایسے حقائق جو آپ نہیں جانتے

بالی ووڈ کے بارے میں ایسے حقائق جو آپ نہیں جانتے

لاہور:فلم انڈسٹری میں کئی ایسی چیزیں اور واقعات ہوتے ہیں جو دوبارہ نہیں ہو پاتے اور تاریخ رقم کر جاتے ہیں  ایسے ہی چند حقائق یہاں بیان کیے گئے جو آپ پہلے نہیں جانتے ہوں گے ۔

1۔وحیدہ رحمن نے امیتابھ بچن کے ساتھ بطور ہیروئن اور ماں دونوں کا کردار ادا کیا ہے۔فلم ’عدالت‘ ((1976میں وہ امیتابھ کی ہیروئن جبکہ فلم ’ تریشل‘ (1978) میں ماں کا کردار ادا کیا۔


2۔عامر خان کی فلم ’لگان‘ میں بالی ووڈ کی تاریخ کے سب سے زیادہ برطانوی اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا۔


3۔فلم ہیروئن بالی ووڈ کی اب تک کی سب سے مہنگی وارڈروب والی فلم ہے جس میں کرینہ کپور نے تقریبا 130لباس زیب تن کیے جو کہ دنیا بھر کے ڈئزائنرز سے بنوائے گئے تھے۔


4۔راج کپور کی فلم ’میرا نام جوکر‘ بالی ووڈ کی وہ فلم ہے جس میں ایک نہیں دو انٹرولز ہیں۔


5۔فلم ’شعلے‘ کے لیے رائٹر جاوید اختر کو امجد خان کی آواز گبر کے کردار کے لیے پسند نہیں آئی تھی اور وہ تقریبا یہ کردار نہ کرنے کے دہانے پر تھے لیکن پھر امجد کو یہ کردار دے ہی دیا گیا۔


6۔سری دیوی صرف 13سال کی تھیں جب انہوں نے فلم ’موندرو مودچو‘ میں رجنی کانت کی سوتیلی ماں کا کردار ادا کیا تھا۔


7۔الکا یاگنی اور ارن ایسی دو گلوکارائیں ہیں جنہوں نے بالی ووڈ کی تاریخ میں پلے بیک سنگنگ کے لیے ایوارڈ شئیر کیا۔یہ ایوارڈ گانے ’چولی کے پیچھے  ‘ کے لیے تھا۔