مصباح الحق اور یونس خان اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آخری میچ 10مئی کو کھیلیں گے

 مصباح الحق اور یونس خان اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آخری میچ 10مئی کو کھیلیں گے

اسلام آباد : قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کپتان مصباح الحق اور بلے باز یونس خان اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آخری میچ 10مئی کو ونڈسر پارک روسیو ڈومینیکا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلیں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا، یہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ ہوگا۔
اس میں شرکت کے بعد مصباح الحق اور یونس خان ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے، دونوں لیجنڈ بلے باز اپنے آخری ٹیسٹ کو یادگار بنانے کیلئے بھرپور کوشش کریں گے ، سب سے پہلے مصباح الحق نے لاہور میں دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد ریٹائر ہونے کا اعلان کیا اور یونس خان بھی پیچھے نہ رہے ۔
انہوں نے اس اعلان کے دو دن بعد ہی کراچی میں دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تاہم دونوں بلے باز اپنی ہوم گراﺅنڈ پر میچ نہ کھیلنے کی وجہ سے ہوم کراﺅڈ کی داد سے محروم رہیں گے۔