جلاوطن ایرانی ولی عہد نے خمینی انقلاب کودھوکہ قراردیدیا

جلاوطن ایرانی ولی عہد نے خمینی انقلاب کودھوکہ قراردیدیا

لندن:جلاوطن ایرانی ولی عہد شہزادہ رضا پہلوی نے کہاہے کہ خطے کا مسئلہ ایرانی نظام ہے عوام نہیں ،برطانوی اخبار سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ عرب دنیا میں نئی نسل بالخصوص نوجوانوں کے لیے اپنی شخصیت کے تعارف کے حوالے سے رضا پہلوی نے کہا کہ وہ کئی کتابیں تالیف کر چکی ہیں جو ایران کے مستقبل کے حوالے سے ان کے سیاسی مواقف کو اچھی طرح سے واضح کرتی ہیں۔
ان کا واحد مقصد اپنے ہم وطن ایرانیوں کے لیے ایسے حالات سازگار بنانا ہیں جن کے ذریعے یہ لوگ گھٹن سے دور ایک پرامن ماحول میں اپنے سیاسی راستے کا فیصلہ کریں۔ ایرانی عوام شروع دن سے ہی اس امر کا ادراک رکھتے تھے کہ یہ انقلاب محض ایک دھوکہ ہے۔ ایران میں نئی نسل اس حد تک جان کاری اور علم رکھتی ہے کہ ایران کو موجودہ نظام کے ہاتھوں برباد ہونے سے بچائے۔
آنے والے وقتوں میں ایران کا حکم راں بننے کے امکان کے حوالے سے رضا پہلوی نے باور کرایا کہ ان کو مستقبل میں حکمرانی کی نوعیت کے حوالے سے کوئی تشویش نہیں ہے۔ موجودہ نظام سے آزادی کے بعد دیکھا جائے گا کہ عوام کس نوعیت کی حکمرانی کا چناو کرتے ہیں.. اور وہ اپنے ہم وطنوں کے اختیار کا پورا احترام کریں گے۔