شہریار خان کی نظر میں مصباح الحق عمران خان سے بہتر کپتان ہیں

شہریار خان کی نظر میں مصباح الحق عمران خان سے بہتر کپتان ہیں

عمران خان بہتر کپتان ہیں یا مصباح الحق؟

لاہور:چیئرمین  پی سی بی کی نظر میں مصباح الحق عمران خان سے بھی اچھے کپتان ہیں۔  ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ۔انہوں  نے کرکٹ سیریز کھیلنے سے انکار پر بھارت کو لیگل نوٹس بھجوانے کا اعلان بھی کر دیا ۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں شہریار خان نے مصباح الحق کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے انہیں عمران خان سے بھی اچھا کپتان قرار دے دیا۔تاہم مصباح کی ریٹائرمنٹ کا وقت قریب آنے پر افسردگی کا اظہارکیا۔انہوں نے  پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کرانے کا عزم بھی کیا ہے۔جبکہ  کرکٹ سیریز کھیلنے سے انکار پر بھارت کو لیگل نوٹس بھجوانے کا اعلان بھی کیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے ملین ڈالر سوال کا جواب بھی بتا دیا۔جاوید میانداد کوکوچنگ کا موقع نہ دینے کی وجہ بھی بتاتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میانداد پڑھے لکھے نہ ہونے کی وجہ سے ناکام ہوئے، اجلاس کو بتایا کہ بطور کوچ انہیں تین چار بار آزمایا گیا لیکن ہر مرتبہ وہ فیل ہو گئے۔

مصنف کے بارے میں