ہندی فلم انڈسٹری کے مشہور مسلم ہندو جوڑے

ہندی فلم انڈسٹری کے مشہور مسلم ہندو جوڑے

ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری میں جہاں زیادہ تعداد غیر مسلم فنکاروں کی ہے وہیں مسلمان فنکار بھی پیچھے نہیں ہیں اور ہندو مسلم جوڑے تو خاصے مقبول ہیں ۔یہاں چند ایسے مشہور ہندو مسلم جوڑوں کا ذکر کریں گے  جوہر دلعزیز ہیں۔

شرمیلا ٹیگور - نواب پٹودی

یہ ہیں ساٹھ اور ستر کی دہائیوں کی خوبرو اداکارہ شرمیلا ٹیگور، جنہوں نے اپنے جیون ساتھی کے طور پر بھارتی کرکٹ کے کپتان منصور علی خان پٹودی کو منتخب کیا۔ پٹودی 70 سال کی عمر میں 2011ء میں انتقال کر گئے۔

کشور کمار - مدھوبالا


 مدھوبالا سے شادی گلوکار اور اداکار کشور کمار نے کی۔ مدھوبالا کا نام پہلے ممتاز جہان دہلوی تھا اور انہیں ہندی سنیما کی سب سے خوبصورت اداکاراؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مغل اعظم میں انارکلی کے کردار کو لازوال بنا دیا.

عمران ہاشمی - پروین ساہنی


بالی وُڈ  کے مشہور اداکار عمران ہاشمی نے 2006ء میں پروین ساہنی سے شادی کی۔اور کامیاب ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔

سیف علی خان - امرتا سنگھ - کرینہ کپور


اداکار سیف علی خان اور امرتا سنگھ کی شادی تقریباً 13 سال چلی۔ 2004ء میں اُن میں علیحدگی ہو گئی۔ اس کے بعد انہوں نے 2012ء میں کرینہ کپور سے شادی کی

رتیک روشن - سوزین خان


اداکار رتیک روشن اور سوزین خان نے 2000ء میں شادی کی لیکن 2014ء میں علیحدگی کا بھی فیصلہ کر لیا۔ سوزین خان اداکار سنجے خان کی بیٹی ہیں۔ اس تصویر میں رتیک روشن کو اداکارہ پُوجا ہیج کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

شاہ رخ خان - گوری خان


بالی وُوڈ کا بادشاہ کہلانے والے شاہ رخ خان نے ایک پنجابی ہندو خاندان میں پیدا ہونے والی گوری چھبر سے 1991ء میں شادی کی، جس کے بعد وہ گوری خان بن گئیں۔ دونوں کے تین بچے ہیں۔