سیکیورٹی وجوہات،زیر تربیت نرسوں کے حجاب پر پابندی عائد

سیکیورٹی وجوہات،زیر تربیت نرسوں کے حجاب پر پابندی عائد

اسلام آباد:پاکستان نرسنگ کونسل نے سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر ملک بھر میں زیر تربیت نرسوں کے نقاب لینے پر پابندی عائد کردی۔پاکستان نرسنگ کونسل نے اکیڈمک کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میںحفاظتی اور سیکیورٹی وجوہات کو بنیاد بنا کر تمام نرسنگ سکولوں اور کالجوں میں طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کرتے ہوئے اس سلسلے میں تمام سرکاری ہسپتالوں کو آگاہ بھی کر دیا ہے۔
اس مراسلے میں کہا گیا ہے زیر تعلیم نرسنز ٹیچنگ ہسپتالوںمیں خدمات سر انجام دیتی ہوں،دوران ڈیوٹی نرسز کے نقاب پہننے پر پابندی عائد کر دی۔اس کے علاوہ زیر تعلیم نرسز کے یونی فارم کا رنگ بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔