متحدہ عرب امارات میں احتیاط سے ڈرائیونگ نہ کرنے والوں کو جیل بھی جانا پڑ سکتاہے ، پولیس چیف

متحدہ عرب امارات میں احتیاط سے ڈرائیونگ نہ کرنے والوں کو جیل بھی جانا پڑ سکتاہے ، پولیس چیف

دبئی:دبئی میں لاکھوں پاکستانیوں سمیت دنیا بھر کے شہری ملازمت کی غرض سے رہ رہے ہیں ۔ پاکستانیوں کی کثیر تعداد ڈرائیونگ کے شعبےسے منسلک ہے جبکہ ہزاروں افراد کی اپنی گاڑیاں بھی ہیں ۔

گاڑی چلانے والوں کو دبئی کے قوانین کا خیال رکھنا پڑتا ہے ،قوانین پر عمل نہ کرنے کی سزا جرمانہ یا جیل ہو سکتی ہے ۔ حال ہی میں دبئی پولیس کےنائب کمانڈرانچیف میجرجنرل محمدسیف الضافین کا کہنا تھا وہ ڈرائیورجوکہ ٹریفک کی خلاف ورزی میں ملوث ہوتےہیں اور دوسروں کی زندگیوں کوخطرے میں ڈالتے ہیں ان کےخلاف سخت کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔خلیج ٹائمزکے مطابق ان کا مزید کہناتھا کہ فیڈرل ٹریفک کانسل کوایک تجویزکی ایک سمری بھجوائی گئی تھی جس کی انہوں نے منظوری دے دی ہے۔  

جس کے مطابق وہ ڈرائیورجوکہ ٹریفک کےجرائم میں ملوث ہوں ان کو فوراًپراسکیوشن کے حوالے کیاجائے گا۔اس اقدام کا مقصد ملک میں شاہراؤں کو محفوظ بنانا ہے۔دوسری جانب دبئی ٹریفک پراسیکیوشن کےسربراہ صلاح بفروشا الفلاسی کا کہنا تھا کہ ٹریفک کے معمولی جرم میں ملوث ہونے میں اور گھمبیرجرم میں ملوث ہونے میں فرق ہوتاہے۔

جو افراددوسروں کی زندگیاں خطرےمیں ڈالتے ہیں ان کے خلاف مستقبل قریب میں سخت کارائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ گاڑیوں کے درمیان فاصلہ نہ چھوڑنا الجھن کا باعث بنتا ہےاور حادثے کی وجہ بن سکتاہے۔ جب کہ یکدم راستہ تبدل کرنا بھی ایک غلط عمل ہے۔