شہباز شریف کے نئے نام کیلئے قرعہ اندازی باکس ناصر باغ پہنچا دیا گیا

شہباز شریف کے نئے نام کیلئے قرعہ اندازی باکس ناصر باغ پہنچا دیا گیا

 لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے دعویٰ کیا تو پیپلز پارٹی عمل کے لیے میدان میں آ گئی۔ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی نے ایک اور دلچسپ حکمت عملی بھی اختیار کی ہے۔ بجلی کی طویل بندش روکنے میں ناکامی پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا نیا نام رکھنے کی مہم شروع کر دی۔

پیپلز پارٹی کے جیالے احسن رضوی اور ذیشان شامی کی جانب سے تیار کیا گیا یہ دلچسپ باکس ناصر باغ پہنچا دیا گیا ہے۔ جہاں جیالے پرچیوں پر نام لکھ کر باکس میں ڈالیں گے اور قرعہ اندازی کے ذریعے حتمی نام کا اعلان کیا جائے گا۔

یاد رہے پاکستان پیپلز پارٹی نے لوڈشیڈنگ کے خلاف لاہور کے ناصر باغ میں احتجاجی کیمپ لگایا ہوا ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں