کنگ خان نے کترینہ کو ایسے نئے انداز میں انسٹاگرام پر خوش آمدید کہا کہ سب کو پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی : حال ہی میں کترینہ کیف نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام جوائن کی تو اکشے کمار، عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ اور سلمان خان دیگر  کئی فنکاروں نے کترینہ کو اپنے اپنے انداز سے خوش آمدید کہا جس میں شاہ رخ بھی شامل تھے، شاہ رخ خان نے   خوش آمدید کہنے کا ایسا طریقہ اپنایا کہ سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

شاہ خان کی جانب سے ایک تصویر اور پیگام بھی  شیئر کیا گیا تو مداح بھی پیچھے نہ رہ سکے اور دونوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ان کی جانب کی شیئر کی گئی تصویر کو صرف 2 دن میں ہی 4 لاکھ 68 ہزار سے زائد افراد لائک کر چکے ہیں۔

انہوں نے کترینہ کیف کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے پیغام لکھا کہ ” انسٹاگرام اب بہت ہی زیادہ خوبصورت ہو جائے گا، برائے مہربانی میری دوست کو خوش آمدید کہیں، بہت ہی پیاری، کترینہ کیف۔۔۔“