بلوچستان کی وکلاءتنظیموں کا اسلام آباد میں وکلاءکنونشن سے بائیکاٹ کا اعلان

 بلوچستان کی وکلاءتنظیموں کا اسلام آباد میں وکلاءکنونشن سے بائیکاٹ کا اعلان

کوئٹہ: بلوچستان کی وکلاءتنظیموں نے پانامہ سے متعلق کل اسلام آباد میں ہونے والے وکلاءکنونشن سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔  بائیکاٹ کا اعلان بلوچستان بار کونسل کے رہنماءمنیر احمد کاکڑ نے وکلاءرہنماﺅں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیامنیر احمد کاکڑ ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ فیصلہ بلوچستان بار کونسل ، ہائیکورٹ بار اور کوئٹہ بار ایسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔

رہنمائوں نا کہنا ہے کہ پا نا مہ سے متعلق وکلا کنو نشن کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے لیکن ہم سے مشاورت نہیں کی گئی جس کی وجہ سے ہم نے با ئیکارٹ کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے وکلاءکنونشن میں وکلاءسے متعلق کوئی ایجنڈا شامل نہیں کسی بھی شخص یا ادارے کو اپنے کندھوں پر بندوق رکھ کر چلانے کی اجازت نہیں دینگے منیر احمد کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کے وکلاءصوبائی سطح پر کنونشن طلب کرینگے پانامہ یا دیگر اہم ایشوز پر اپنا فیصلہ خود کریں گے۔

مصنف کے بارے میں