آزادجموں کشمیر پریس فاونڈیشن کو فعال اور مستحکم بنا ئیں گے ،راجہ فاروق حیدر

آزادجموں کشمیر پریس فاونڈیشن کو فعال اور مستحکم بنا ئیں گے ،راجہ فاروق حیدر

مظفرآباد(صباح نیوز)وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ صحافیوں کو علاج معالجے کی سہولیات کے ساتھ ساتھ پنشن دینے کے حوالے سے اقدامات اٹھائیں گے ،آزادجموں کشمیر پریس فاونڈیشن کو فعال اور مستحکم بنا کر اپنا پاوں پر کھڑا کریں گے تاکہ مستقبل میں یہ خودمختار و خودکفیل ادارہ بن سکے ،صحافیوں کو معاشرے کے دیگر طبقات کی نسبت بہتر اور اعلی سہولیات فراہم کرینگے،صحافیوں کو پیشہ ورانہ سہولیات کی فراہمی اور ان کی استعداد کار میں اضافے کے لیے جملہ وسائل بروے کار لاے جائیں گے ،صحافیوں کی مثبت تنقید ہمارے لیے اصلاح کا باعث ہے اخبارات کا معیار بلند کیا جائے بیانات کے بجاے تحقیق کو ترجیح دی جاے تاکہ عوام ان پر آنکھیں بند کر کہ اعتماد کریں یہ بہت بڑی کامیابی ہو گی ،اشتہارات کے بجٹ میں قابل ذکر اضافے کے ساتھ ساتھ ان کو عامل صحافیوں کی مراعات سے مشروط کیا جاے گاوزیراعظم آزادکشمیر نے محکمہ اطلاعات اور آزاد جموں و کشمیر پریس فائونڈیشن کی جانب سے دی جانے والی الگ الگ بریفنگز میں ہدایت کی کہ محکمہ میں سٹاف کی کمی اور دفتر ی مکانیت کے مسائل کو دور کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں جبکہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لیے پہلے سے موجود قانون سازی کو مزید بہتر کیا جائے ۔ پریس فائونڈیشن کو مظفرآباد، میر پور او رپونچھ ڈویژن میں کمرشل پلانے تعمیر کرنے کے لیے ترجیح بنیادوں پر زمین فراہم کی جائے ۔ محکمہ اطلاعات کے حوالہ سے سیکرٹری اطلاعات منصور قادر ڈار نے وزیر اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی ۔جبکہ پریس فائونڈیشن کے سلسلہ میں سیکرٹری فائونڈیشن و ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ راجہ اظہر اقبال نے بریفنگ دی ۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات مشتاق احمد منہاس ، پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی ، وائس چیئرمین پریس فائونڈیشن امجد چوہدری ، ایڈیشنل سیکرٹری قانون وحید الحسن چوہدری، ڈپٹی سیکرٹری مالیات قاضی عنائت ، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات محمد بشیر مرزا ، پریس سیکرٹری ہمراہ وزیر اعظم راجہ وسیم ، فائونڈیشن کے بانی وائس چیئرمین سردار ذوالفقار علی ، محکمہ اطلاعات کے آفیسران قرة العین شبیر ، شمیم انجم ،یاسر عارف ، ضیاء الرحمن و دیگر نے شرکت کی ۔ وزیر اعظم اور وزیر اطلاعات نے پریس فائونڈیشن کی کارکردگی کو سراہا ۔ گروپ انشورنس ،ای او بی آئی کے ذریعے پنشن کا حصول اور فائونڈیشن سپورٹ کارڈکے علاوہ رکنیت سازی کو مزید بہتر بنانے اور پریس کلبوں کی رجسٹریشن کے حوالہ سے تجاویز سے مکمل اتفاق کیا ۔ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ حکومت نے 2004سے 2016تک فائونڈیشن کو 02کروڑ 25لاکھ کی گرانٹ دی ہے جس میں سے 97لاکھ 21ہزار صحافیوں کی فلاح وبہبود پر خرچ کیے جاچکے ہیں جبکہ 2کروڑ 35لاکھ اکاونٹ میں موجود ہیں۔ انہوں نے فائونڈیشن کی بہتر کارکردگی پر چیئرمین صاحبان کو سراہتے ہوئے بتایا کہ ہائی کورٹ کے حاضر سروس جج کے چیئرمین ہونے کے باعث فائونڈیشن میں کسی غیر آئینی کام کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ چیئرمین ویلفیئر کمیٹی جو کہ سیکرٹری اطلاعات ہیں کی موجودگی میں فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم نہیں ہو سکتی اور اب ضابطہ اخلاق ، ڈیکلریشن ایکٹ اور دیگر قوانین پر موثر عملدرآمد کے لیے فائونڈیشن مانیٹرنگ کمیٹی کو مزید موثر بنایا جارہا ہے ۔ وزیراعظم نے سیکرٹری فائونڈیشن کی جانب دی گئی تجاویز اور مستقبل کے منصوبہ جات کے حوالہ سے عملدآمد کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے ۔

مصنف کے بارے میں