برطانیہ: شہزادہ فلپ کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

 برطانیہ: شہزادہ فلپ کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

لندن: ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ 'فلپ 'نے اگست میں شاہی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ شاہی فرمان میں شہزادہ فلپس کی ریٹائر منٹ لینے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ 

95 سالہ شہزادہ فلپس اگست تک اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں گے اور تمام ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں گے مگر اس کے بعد وہ کسی قسم کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے اور نہ ہی کوئی دعوت نامہ قبول کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق، شہزادہ فلپس 780 سے زائد تنظیموں کے سرپرست ہیں۔ محل کے ترجمان کے مطابق ملکہ اپنی شاہی ذمہ داریاں جاری رکھیں گی۔