بلاول بھٹو زرداری سے نبیل گبول کی ملاقات، پارٹی امور پر تبادلہ خیال

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے رہنما پیپلز پارٹی نبیل گبول نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت آئندہ انتخابات پر بات چیت کی گئی جبکہ اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنانے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی ہے.

اس حکمت عملی کے تحت ہم چاروں صوبوں میں اپنی حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ آئندہ انتخابات سے پہلے سیاسی جماعتوں کے بڑے بڑے کھلاڑی ہماری جماعت میں شامل ہو جا ئیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں