لوڈشیڈنگ پر پی پی کے دھرنے کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ اب تو لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی ہے، ایاز صادق

 لوڈشیڈنگ پر پی پی کے دھرنے کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ اب تو لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی ہے، ایاز صادق

لاہور: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لاہور کے علاقے اچھرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ ٹوئٹس کا معاملہ جلد حل کرلیا جائے گا .اسے مزید الجھانے کی بجائے سلجھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے لوڈ شیڈنگ پر پی پی پی کے دھرنے کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ  لوڈشیڈنگ پر پی پی کے دھرنے کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ اب تو لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ 2018 ءکا الیکشن کارکردگی کی بنیاد پر ہوگا.عوام کارکردگی والوں کو ہی ووٹ دیں گے اورجس نے پاکستان کو ترقی دی وہ 2018 ءکا الیکشن جیتے گا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف،آصف زرداری اور عمران خان کا جلسے کرنا کوئی عجوبہ نہیں ہے .ہر سیاسی جماعت الیکشن میں کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہے اور اسی سلسلے میں جلسے کرتے ہیں  نواز شریف ، آصف زدراری اور عمران خان کا جلسے کرنا کو عجوبہ نہیں ہے ۔الیکشن سے ایک سال پہلے تیاریاں شروع ہوجاتی ہیں۔ایاز صادق نے مزید کہا کہ بھارتی وفد مجھے بھی ملنے آیا،ملنے میں کوئی حرج نہیں ہے اوربھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے پرامن تعلق رکھنا ہے