ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں 3 دہشتگردوں کو پھانسی دی دی گئی ، آئی ایس پی آر

ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں 3 دہشتگردوں کو پھانسی دی دی گئی ، آئی ایس پی آر

کوہاٹ : ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں 3 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی .تینوں دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پرحملوں اوربم دھماکوں میں ملوث تھے. دہشتگردوں میں حسن ڈار، عمر زادہ اور حضرت علی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر مطابق ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں 3 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی.ان دہشتگردوں میں حسن ڈار، عمر زادہ اور حضرے علی شامل ہیں۔پھانسی پانے والے دہشتگروں کا تعلق تحریک طالبان  پاکستان سے تھا ۔دہشتگرد سیکیورٹی اداروں اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے.تینوں دہشت گردوں کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائی گئے جہاں دہشت گردوں نے اپنے جرائم کا اعتراف کیا اور عینی شاہدین نے بھی انہیں شناخت کیا جس کے بعد انہیں پھانسی کی سزا سنائی گئی۔

یاد رہے گزشتہ ماہ کی 25 تاریخ کو سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث 4 دہشت گردوں جبکہ اس سے قبل 5 دہشت گردوں کو کوہاٹ جیل میں پھانسی دے دی گئی تھی، تمام دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی تھی۔