واشنگٹن میں شاہراہ پر چھوٹے طیارے کی خطرناک لینڈنگ

واشنگٹن میں شاہراہ پر چھوٹے طیارے کی خطرناک لینڈنگ

واشنگٹن: واشنگٹن میں شاہراہ پر چھوٹے طیارے کی خطرناک لینڈنگ ہوئی جس کے بعد  تاروں اور اسٹریٹ لائٹس سے ٹکرانے سے آگ کے شعلے بھڑک اٹھے۔

واشنگٹن میں چھوٹے طیارے نے جیسے ہی ٹیک آف کیا اس کے ایک انجن میں خرابی پیدا ہو گئی، پائلٹ نے خالی جگہ تلاش کر کے لینڈنگ کرانے کی کوشش کی تو طیارہ تاروں اور اسٹریٹ لائٹس سے جا ٹکرایا۔جس سے آگ کے شعلے بھڑک اٹھے۔

آگ لگنے کے بعد طیارہ سڑک پر آ گرا جس سے کئی گاڑیوں کو نقصا ن پہنچا لیکن خوش قسمتی سے دونوں پائلٹ، طیارے میں سوار مسافر اور گاڑیوں کے ڈرائیور محفوظ رہے۔

مصنف کے بارے میں