گورنر سندھ نے سندھ میں میں انتخابی مہم کا آغاز کر دیا

گورنر سندھ نے سندھ میں میں انتخابی مہم کا آغاز کر دیا

کراچی: گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے غیر سیاسی عہدے پر رہتے ہوئے سیاست شروع کردی۔ انہوں نے نام لیے بغیر سندھ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔اور ساتھ ہی ساتھ  سندھ میں ن لیگ کی انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے عوام سے ووٹ کی اپیل کردی۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ زبیر عمر نے سندھ میں ن لیگ کی انتخابی مہم شروع کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام انہیں ووٹ دیں جنہوں نے لاہور بنایا ہے۔گورنر نے کہا کہ سندھ سے باہر جا کر دیکھیں تو دنیا ہی الگ ہے۔ جب تک وفاق چاہے گا رینجرز کراچی میں رہے گی۔

گورنر سندھ کے بیان پر وزیر اعلیٰ سندھ سمیت پیپلز پارٹی نے شدید ردعمل کا اظہار کیا.کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ لوگ گورنر سندھ کے کہنے پر ووٹ نہیں دیں گے۔یاد رہے کہ محمد زبیر عمر نے 2 فروری کو سابق گورنر سعید الزماں صدیقی کے انتقال کے بعد سندھ کے 32 ویں گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا.