بھارتی عدالت نے بھی اداکار سونو نگم کا اذان سے متعلق توہین آمیز ٹوئٹس پر د فاع کردیا

عدالت نے بھی اداکار سونو نگم کا د فاع کردیا

 بھارتی عدالت نے بھی اداکار سونو نگم کا اذان سے متعلق توہین آمیز ٹوئٹس پر د فاع کردیا

ممبئی: بھارتی گلوکارسونونگم نےپیچھلے دنوں  اذان سے متعلق توہین آمیز ٹوئٹس کرکے خود کو مشکل میں پھیسا لی۔اور پھر بچنے  کیلئے ٹوئٹرپرہی ایک وڈیو اپ لوڈ کی  جس میں اذان کی آوازریکارڈ تھی جب کہ وہ اذان بھی فجرکے وقت کی تھی ، گلوکارکی اس ٹوئٹ کے بعد معاملہ کچھ ٹھندا نہ ہوا۔

گلوکارکے خلاف توہین آمیزٹوئٹس پرآس محمد نامی شخص کی طرف سے ہائی کورٹ میں درخواستجمع کروائی گئی۔ درخواست میں موقف  تھا کہ گلوکارکی اذان سے متعلق توہین آمیزٹوئٹس سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے  اورمسلمانوں کے حقوق کی بھی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

عدالت نے درخواست کوخارج کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ یہ درخواست صرف شہرت پانے کیلئے کی گئی ہے درخواست گزارحساس معاملے میں سنسنی پیدا کرنے کی بھی کوشش کر رہا ہے۔ جج نے ریمارکس میں مزید کہا کہ عبادت کیلئے اسپیکر کا ہونا لازم نہیں ۔ لیکن اذان اسلام کا اہم حصہ ہے جب کہ گلوکار کی جانب سے یہکہا گیا ہے  کہ انہوں نے اپنی ٹوئٹس میں لفظ ’غنڈہ گردی‘ کا استعمال اذان کے حوالے سے نہیں بلکہ لاؤڈ اسپیکر کےحوالے سے کیا تھا۔