لڑکی نے سوشل میڈیا پر اپنی ہی تصویر دیکھ کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

لندن : برطانوی لڑکی نے سوشل میڈیا پر اپنی ایسی تصویر دیکھ لی جسے دیکھ کر اس نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پر اس کے ایشیائی دوست کی جانب سے پوسٹ کی گئی تھی۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ویسٹ مڈلینڈز کے شہر ہیلسوین کی 16 سالہ فوبمے کنوپ نے انسٹاگرام پر ایک ایشائی لڑکے سے گفتگو کی جس سے دونوں کے درمیان دوستی ہوگئی۔ دوستی کے بعد بات شادی کے موضع پر آگئی۔ اس پر لڑکی نے از راہ مذاق لڑکے سے کہا کہ مجھے تمہارے والدین کو اس شادی پر رضامند کرنے کے لئے اپنی جلد تمہاری طرح سانولی بنانی پڑے گی۔
ساتھ ہی لڑکی نے ایک تصویر ایڈٹ کرکے اس میں اپنی رنگت قدرے سیاہ کردی اور سر پر ایک سکارف بھی پہنا دیا اور وہ تصویر پرائیویٹ چیٹنگ میں لڑکے کو بھیج کر لکھا کہ مجھے اپنی جلد اس طرح کی بنانی ہوگی۔ لڑکے نے وہ تصویر پرائیویٹ چیٹنگ کے باہر انٹرنیٹ پر شیئر کردی جو ان کی آن میں انٹرنیٹ پر پھیل گئی۔ پورسٹ کے مطابق تصویر انٹرنیٹ پر شیئر کے جانے پر فوبمے کو خدشہ لاحق ہوگیاکہ لوگ اس کے خلاف شدید ردعمل ظاہر کریں گے اور اسے نسل پرست سمجھیں گے۔ وہ اس سوچ کو لے کر اس حد تک پریشان ہوئی کہ اس نے پھندہ لے کر خودکشی کرلی۔