آئی فون 8 کی لانچنگ میں تاخیر کا امکان

نیویارک: آئی فون صارفین کے لئے بری خبر آگئی۔ مایہ ناز کمپنی ایپل کے رواں سال متوقع جدید سمارٹ فون ”آئی فون 8 “ کی لانچنگ میں تاخیر کا امکان سامنے آگیا۔

آئی فون 8 کی لانچنگ میں تاخیر کا امکان

نیویارک: آئی فون صارفین کے لئے بری خبر آگئی۔ مایہ ناز کمپنی ایپل کے رواں سال متوقع جدید سمارٹ فون ”آئی فون 8 “ کی لانچنگ میں تاخیر کا امکان سامنے آگیا۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ایپل کو فنگر پرنٹ سنسر کو اسکرین کا حصہ بنانے یا نئی کمپنیوں کے ساتھ اس کی پروڈکشن کے مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے آئی فون 8 رواں سال متعارف نہیں کرایا جاسکے گا۔ جبکہ ایپل نے ابھی تک اپنے فلیگ شپ فون کا ڈیزائن بھی فائنل نہیں کیا جس کی وجہ سے پروڈکشن شیڈول بھی التوا کا شکار ہے۔رپورٹس کے مطابق آئی فون کے اہم اجزاءکی قلت اور تیکنیکی چیلنجز کے باعث اس سال آئی فون کو پیش کیے جانے میں تاخیر کا سامنا ہوسکتا ہے۔
تاہم اس سے قبل بھی ایسی رپورٹس سامنے آچکی ہیں جن میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ اس سال آئی فون تاخیر سے متعارف کرائے جانے کا امکان ہے مگر یہ پہلی بار ہے کہ جب کہا جارہا ہے کہ اس سال وہ پیش ہی نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ ایپل کی جانب سے آئی فون کے 10 سال مکمل ہونے پر ری ڈیزائن ڈیوائس پیش کیے جانے کا امکان ہے۔جبکہ آئی فون 8 کی آمد بھی رواں سال ہی متوقع تھی جو کہ اب تاخیر کا شکار ہوتی نظر آرہی ہے۔