ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگز میں 268رنز بناکرآؤٹ ہوگئی

ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگز میں 268رنز بناکرآؤٹ ہوگئی

بارباڈوس: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز  کی ٹیم دوسری اننگز میں 268رنز بناکرآؤٹ ہوگئی.اور پاکستان کو جیت کیلئے 188 رنز کا ہدف دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹیسٹ کے پانچویں روز ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 268 رنز پر پولین لوٹ گئی ۔ یاسر شاہ نےشاندار باؤلنگ کرتے ہوئے  94 رنز کے عوض 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔یہ ویسٹ انڈیز کے خلاف کسی بھی  پاکستانی اسپنر کی بہترین بولنگ کارکردگی ہے. پاکستان کی جانب سے عباس نے 2 اور محمد عامر نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔دوسری اننگز میں ہوپ 90اور کریگ بریتھ ویٹ 43رنز بناکر نمایاں رہے.چوتھے روز کے اختتام تک میزبان ویسٹ انڈیز نے 9 وکٹوں پر 261 رنز بناتے ہوئے پاکستان پر 183 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ چوتھے روز کھیل کے اختتام پر دوندرا بشو 16 اور شینن گیبرئیل صفر رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے .

اس سے قبل گرین کیپس نے اظہرعلی کی سنچری کی بدولت اپنی پہلی اننگز میں 393 رنز بناتے ہوئے میزبان ٹیم پر 81 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی۔ پاکستان کی جانب سے اظہرعلی نے 105، کپتان مصباح الحق 99 اور احمد شہزاد 70 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ اسد شفیق 15، سرفراز احمد 9، شاداب خان 16، محمد عامر 10 اور یاسرشاہ 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔