راجن پورراجن پور کے نواحی علاقے محمدپور میں 2 گروپوں کے درمیان مسلح تصادم میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ملزم فرار ہو نے میں کا میاب ہو گیا ہے جسکی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارے جا رہے ہیں پولیس کے مطابق اسے جلد گرفتار کر لیا جا ئے گا۔پولیس کے مطابق راجن پور کے نواحی علاقے محمدپور میں 2 گروپوں کے درمیان مسلح تصادم میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق محمدپور میں پرانی دشمنی پر 2 گروپوں میں مسلح تصادم ہوا جس میں اندھا دھند فائرنگ کا تبادلہ ہوا جب کہ اس دوران ایک گروپ میں شامل ایلیٹ فورس کے اہلکار نے فائرنگ کرکے مخالفین کے 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔پولیس کے مطابق واقعے میں 2 افراد بھی شدید زخمی ہوئے جب کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اورعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق چار افراد کو قتل کرنے والا پولیس اہلکار موقع سے فرار ہوگیا ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔