فلم ’مہر النساء وی لب یو‘ کا پہلا ٹیزر ریلیز کردیا گیا

فلم ’مہر النساء وی لب یو‘ کا پہلا ٹیزر ریلیز کردیا گیا

فلم ’مہر النساء وی لب یو‘ کا پہلا ٹیزر ریلیز کردیا گیا

 کراچی: یاسر نواز کی  فلم ’مہر النساءوی لب یو‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔لالی ووڈ میں ایک اور مزے اور تڑکے والی  فلم کا اضافہ ہو رہا ہے ۔فلم کی  جو کہانی سامنے آئی ہے اس میں خاندان کے جھگڑے، رومانوی کہانی اور ولن سے لڑنا سب کچھ شامل ہے۔اس میں  ثنا جاوید انتہائی خوبصورت انداز میں جلوہ گر ہونگی۔ فلم کے ٹیزر سےیہ بات سامنے آ ئی ہے  کہ یہ فلم شائقین کو بہت  پسند آئے گی ’مہرالنساء وی لب یو‘ کی ریلیز رواں سال عید الفطر پر ریلیز کی جائے گی۔

 اس فلم میں دانش تیمور، ثناءجاوید، جاوید شیخ ، نیئر اعجاز اور قوی خان مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ ثنا جاوید کی یہ پہلی فلم ہے،

اس فلم کی کہانی یاسر نواز نے لکھی ہے جبکہ ہدایتکاری کے فرائض ندا یاسر اور حسن ضیاء  کے ساتھ مل کر انجام دئیے ہیں۔