پی ایس ایل تھری کے کچھ میچز پشاور میں بھی ہونے چاہیے، جاوید آفریدی

پی ایس ایل تھری کے کچھ میچز پشاور میں بھی ہونے چاہیے، جاوید آفریدی

پشاور:پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے مطالبہ کیاہے کہ پی ایس ایل 3کے کچھ میچز بھی پشاور میں ہونے چاہئیں جس پر غیر ملکی کھلاڑی بھی رضامند ہو گئے ہیں ۔ بنگلہ دیشی کھلاڑی تمیم اقبال اور ڈیوڈ ملن نے بھی پشاور میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ اور ٹیم مالک کی ہاں میں ہاں میں ملا دی۔جاوید آفریدی نےٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ لاہور میں پی ایس ایل کے کامیا ب فائنل کے بعد اب پشاور زلمی یہ مطالبہ کرتی ہے کہ پی ایس ایل تھری کے میچز پشاور میں بھی ہونے چاہئیں تاکہ شائقین کرکٹ اور کھلاڑی پشاور کی مہمان نوازی کا لطف اٹھا سکیں ۔

f3f79a359a72ae051134018e8e9058d7


جاوید آفریدی کی جانب سے اس ٹویٹ کو بنگلہ دیشی کھلاڑی تمیم اقبال خان نے ری ٹویٹ کیا جس سے ان کی پاکستان سپر لیگ میں دلچسپی دکھائی دیتی ہے اور کھیل سے محبت رکھنے والا ہر کھلاڑی ہی دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر پرفارم کرنے کی خواہش رکھتاہے ۔

f3f79a359a72ae051134018e8e9058d7

تمیم اقبال نے جاوید آفریدی کے اس ٹویٹ پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ انشااللہ میں 100فیصد جاوید آفریدی کے ساتھ ہوں.