بھارتی سپریم کورٹ اپنے کرکٹ بورڈ کو بچانے کیلئے میدان میں آگیا

نئی دہلی: بھارت کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے بائیکاٹ کی زد تا حال برقرار ہے۔ اپنے ہی کرکٹ بورڈ کو بڑی تباہی سے بچانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ کی مقرر کردہ کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز نے فوری طور پر سلیکشن پینل کا اجلاس بلا کر چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کے اعلان کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا کہ چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کے اعلان میں تاخیری حربوں سے دنیا بھر میں منفی پیغام جا رہا ہے لہٰذا جلد از جلد اسکواڈ کا اعلان کیا جائے جب کہ کمیٹی نے بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو بھی بھارت کے چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ دوسری جانب راہول ڈریوڈ اور سچن ٹنڈولکر سمیت12 سابق پلیئرز نے بھی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی شرکت کی حمایت کردی ہے۔
واضھ رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے بگ تھری اور آمدنی کے معاملے پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے منفی رویہ اپناتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا جو کہ تاحال برقرار ہے جبکہ آئی سی سی کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کیلئے سکواڈ کی فہرست کی ڈیڈ لائن بھی ختم ہو چکی ہے۔