آسان ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے

آسان ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے

باربا ڈوس : ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز پاکستانی ٹیم کو 188 رنز کا ہدف درکار ہے لیکن پاکستان نے انتہائی کم ہدف کے تعاقب میں 35 رنز پر 5 وکٹیں گنوا دیں ہیں ۔ 


تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور احمد شہزاد نے میدان میں اتر کر کھیل کاآغاز کیا لیکن اظہر علی آتے ہی 10رنز بنا کر چل دیئے اور ان کے بعدتیسرے نمبر پر آنے والے بابر اعظم بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین پہنچ گئے ۔دو وکٹیں گرنے کے بعد شائقین کرکٹ نے ہدف کے تعاقب کیلئے یونس خان سے امیدیں وابستہ کر لیں تھیں لیکن یونس خان بھی زیادہ دیر وکٹ پر قدم جمانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور صرف 5 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔پانچویں نمبر پر آنے والے مصباح الحق بھی کامیاب بیٹنگ نہ کر سکے اور صفر پر ہی پولین لوٹ گئے جبکہ اسد شفیق بھی بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہو گئے۔پاکستان کی جانب سے اس وقت وکٹ پر اوپنر احمد شہزاد اور وکٹ کیپر بیسٹمین سرفراز احمد موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹیسٹ کے پانچویں روز ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 268 رنز پر پولین لوٹ گئی ۔ یاسر شاہ نےشاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 94 رنز کے عوض 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔یہ ویسٹ انڈیز کے خلاف کسی بھی پاکستانی اسپنر کی بہترین بولنگ کارکردگی ہے. پاکستان کی جانب سے عباس نے 2 اور محمد عامر نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔دوسری اننگز میں ہوپ 90اور کریگ بریتھ ویٹ 43رنز بناکر نمایاں رہے.چوتھے روز کے اختتام تک میزبان ویسٹ انڈیز نے 9 وکٹوں پر 261 رنز بناتے ہوئے پاکستان پر 183 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ چوتھے روز کھیل کے اختتام پر دوندرا بشو 16 اور شینن گیبرئیل صفر رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے .