کسی بھی چیز کو نظروں سے اوجھل کرنے کا طریقہ ایجاد

کسی بھی چیز کو نظروں سے اوجھل کرنے کا طریقہ ایجاد

نیو یارک : امریکی ماہرین نے کسی بھی چیز کو نظروں سے اوجھل کرنے کا طریقہ دریافت کرلیا ہے۔ عدسوں کے ذریعے ایک خاص تکنیک کی مدد سے کسی بھی چیز کوآنکھ سے اوجھل کیا جا سکتا ہے۔
روچسٹر یونیورسٹی میں فزکس کے پروفیسر جان ہاوَل اور ان کے گریجویٹ اسٹوڈنٹ جوزف چوئی نے حقیقی زندگی میں ٹھوس اجسام کو دیکھنے والوں کی آنکھ سے اوجھل کرنے کی اس تکنیک کو ”روچسٹر کلوکنگ“ کا نام دیا ہے۔

کلوکنگ ایک ایسے عمل کو کہتے ہیں، جس میں کسی ایک ٹھوس شے کو اس طرح چھپا دیا جاتا ہے کہ اس کے ارد گرد موجود تمام چیزیں صاف نظر آتی ہیں لیکن وہ مخصوص شے دیکھنے والوں کی نظر سے غائب ہو جاتی ہے۔
پروفیسر جان ہاوَل کے مطابق کئی برسوں سے لوگ مختلف طریقوں سے ٹھوس اجسام کوغائب کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ جو طریقہ انہوں نے دریافت کیا ہے، اس میں عدسوں کی خاص ترتیب کی مدد سے جب کوئی شے اس عدسے کے پیچھے رکھی جاتی ہے تو وہ نظر نہیں آتی۔

مصنف کے بارے میں