جنک فوڈ ہڈیوں و معدے کی بیماری کا سبب قرار

لاہور: ماہر ین صحت نے جنک فوڈ اور کولڈ ڈرنکس کو جسم میں غذائیت سے محرومی کا سبب قرار دے دیا۔ ماہر صحت ڈاکٹر ظفر محمود کا کہنا ہے کہ جنک فوڈ اور کولڈ ڈرنکس کا ایک ساتھ استعمال، جو باآسانی بازاروں میں دستیاب ہیں، جسم میں ایک ’خاموش بھوک‘ پیدا کردیتی ہیں جس میں پیٹ بھرنے کا احساس تو ہوتا ہے تاہم جسم غذائیت سے محروم رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سافٹ ڈرنکس نشونما پاتے بچوں میں ہڈیوں کی کمزوری اور معدے کی خرابی کا سبب بن سکتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سافٹ ڈرنکس بچوں کی ذہنی نشونما کے لیے بھی خطرناک ہے اور اس کا مستقل استعمال بچوں میں کسی شے پر توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرتا ہے۔