جسٹن بیبر کی فرمائشوں نے بھارتیوں کو ہلا کر رکھ دیا

ممبئی: مایہ ناز گلوکار جسٹن بیبرنے دورہ بھارت کیلئے شو انتظامیہ کے آگے فرمائشوں امبار لگا دیے جس نے بھارت میں شو کی انتظامیہ کو ہلا کر رکھ دیا۔

جسٹن بیبر کی فرمائشوں نے بھارتیوں کو ہلا کر رکھ دیا

ممبئی: مایہ ناز گلوکار جسٹن بیبرنے دورہ بھارت کیلئے شو انتظامیہ کے آگے فرمائشوں امبار لگا دیے جس نے بھارت میں شو کی انتظامیہ کو ہلا کر رکھ دیا۔


تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں مشہور کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے 10مئی کو ممبئی کے ڈی وائے پٹیل اسٹیڈیم میں پرفارم کریں گے۔جس کے لئے انہو ںنے اپنی فرائشوں کی لسٹ شو انتظامیہ کو تھما دی، بعدازاں فرائشوں کی فہرست سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

فہرست میں گلوکار نے 10لگژری گاڑیوں اور دو بسوں پرمشتمل قافلہ ، 8ذاتی گارڈز سمیت 120 افراد کے لئے مہاراشٹر حکومت سے زیڈ لیول سیکورٹی مانگ لی۔شو انتظامیہ سے یہ بھی کہا کہ ان کے لئے ایک عدد رولز رائس گاڑی کا بھی انتظام کر یں، یہ ہی نہیں شو انتظامیہ نے گلوکار کی فرمائش کے مطابق بیک اسٹیج پنگ پانگ ٹیبل، پلے اسٹیشن، آئی او ہاک، صوفہ سیٹ، واشنگ مشین، ریفریجریٹر، کپڑوں کی الماری، مساج ٹیبل اورسوئمنگ پول کا بھی انتظام کر دیا ہے۔