ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں عبرتناک شکست دیدی

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں عبرتناک شکست دیدی

بارباڈوس: ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو  106 رنز سے شکست دیدی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے پاکستان کو 188 رنز کا ہدف ملا لیکن پاکستان کی بیٹنگ لائن آسان سے ہدف کی تعاقب میں ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور  106رنز سے شکست کھا گئی ۔پاکستان کی جانب سے کائی بھی کھلاڑی وکٹ پر کھڑا نہ ہو سکا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے گبرئیل نے 13 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔کپتان جیسن ہولڈر نے 3 جبکہ جوسیپ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا.

تفصیلات کےمطابق پاکستان کی ٹیم جب بیٹنگ کیلئے میدان میں آئی تو اسے جیت کیلئے 188 رنز چاہیے تھے۔لیکن پاکستانی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر کھڑا نہ ہو سکا اور گاہے بگاہے پویلین واپس جاتے رہے۔پاکستان کے 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہیں ہو سکے۔سرفراز احمد 23 ، محمد عامر 20 ، احمد شہزاد 14 اور اظہر علی 10 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی اننگز 80رنز تک محدود رہی جس میں 8 رنز ایکسٹرا کے تھے۔

دوسرے ٹیسٹ کے پانچویں روز ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 268 رنز پر پولین لوٹ گئی ۔ یاسر شاہ نےشاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 94 رنز کے عوض 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔یہ ویسٹ انڈیز کے خلاف کسی بھی پاکستانی اسپنر کی بہترین بولنگ کارکردگی ہے. پاکستان کی جانب سے عباس نے 2 اور محمد عامر نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔دوسری اننگز میں ہوپ 90اور کریگ بریتھ ویٹ 43رنز بناکر نمایاں رہے.3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ 10 مئی کو کھیلا جائے گا۔