بھارت کی ریاست بہار میں بس میں آگ لگنے سے 27 افراد ہلاک

بھارت کی ریاست بہار میں بس میں آگ لگنے سے 27 افراد ہلاک
کیپشن: وزیر برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ دنیش چندرا یادیو نے حادثے میں 27 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔۔۔فوٹو/ بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

بہار: بھارتی ریاست بہار میں مسافر بس میں آگ لگنے سے کم از کم 27افراد جل کر ہلاک ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ جمعرات کو اُس وقت پیش آیا جب مظفر پور سے نئی دہلی جانے والی مسافر بس بہار کے بیلوا گاؤں کے قریب الٹ گئی جس کے بعد اُس میں آگ لگ گئی۔

مزید پڑھیں: اسامہ کو پہچان کر تین فٹ کے فاصلے سے سر پر گولی ماری، اہلکار امریکی بحریہ 

ریاست کے وزیر برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ دنیش چندرا یادیو نے حادثے میں 27 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔پولیس کے مطابق بدقسمت بس میں سوار صرف چار افراد کو بچایا جا سکا  جنہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ موٹرسائیکل سوار کو بچانے کی کوشش کے دوران بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی اور لوگوں کے مدد کے لئے پہنچنے سے پہلے ہی اُس میں آگ بھڑک اٹھی۔

 یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے پاس ایران سے متعلق ثبوت ہیں توتحقیقات کے لیے پیش کرے ،جرمنی

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بس حادثے میں جانوں کے ضیاع پر افسوس اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے پٹنہ میں ایک تقریب کے دوران سانحہ کے سوگ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور افسوس کا اظہار کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں