ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،سٹیج اداکارہ صائمہ خان پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،سٹیج اداکارہ صائمہ خان پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی
تصویر بشکریہ فیس بک

لاہور:سٹیج اور فلموں کی معروف اداکارہ صائمہ خان پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی ہے۔


یہ بھی پڑھیں:ایس ایس پی تشدد کیس، عمران خان کو بری کر دیا گیا

تفصیلات کے مطابق اداکارہ صائمہ خان پر پابندی چیئرمین ویجی لینس فاروق ڈوگر کی جانب سے وضاحت کیلئے روبرو پیش نہ ہونے پر لگائی گئی ہے کیونکہ اداکارہ کو چیئرمین ویجی لینس کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلب کیا گیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:29 اپریل مینار پاکستان جلسہ: پی ایچ اے کا پی ٹی آئی کو بھاری جرمانہ کرنے کا فیصلہ

خیال رہے کہ اداکارہ صائمہ خان کو ڈراموں میں بولڈ رقص کرنے کی وجہ سے ماضی میں کافی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا جبکہ اداکارہ پر قاتلانہ حملہ بھی کیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے کافی عرصے تک ڈراموں سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں:نعیم بخاری کی ہسپتال سے تازہ ترین تصویر نے سب کو افسردہ کر دیا

صائمہ خان نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک ڈانس سی ڈی سے کیا تھا جس میں ان کے بولڈ رقص نے جہاں ایک مخصوص طبقے میں دھوم مچادی تھی وہیں شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں