پولیس افسر پر تشدد کرنے والے کو بری کر دیا گیا، نواز شریف

پولیس افسر پر تشدد کرنے والے کو بری کر دیا گیا، نواز شریف
کیپشن: جن کو سزا ہونی چاہیے وہ بری ہو رہے ہیں اور جن کو بری ہونا چاہیے تھا وہ پیشایاں بھگت رہے ہیں۔۔۔نواز۔ فوٹو/ اسکرین گریب

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مین آج تک 61 پیشایاں بھگت چکا ہوں اور کسی نے آج تک دستاویزی اور زبانی ثبوت نہیں دیئے۔ جن کو سزا ہونی چاہیے وہ بری ہو رہے ہیں اور جن کو بری ہونا چاہیے تھا وہ پیشایاں بھگت رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: نعیم بخاری کی ہسپتال سے تازہ ترین تصویر نے سب کو افسردہ کر دیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے تو اپنی بیوی کے تیمار داری کے لیے جانے کی اجازت نہیں ملتی۔ صاف و شفاف الیکشن کرانے پر سے اعتماد اٹھ رہا ہے۔

یاد رہے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 2014 کے اسلام آباد دھرنے کے دوران قائم کیے گئے ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو بری کر دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں